ولی عہد ابوظہبی کادورہ ایتھوپیا: خوراک و سپلائی چین کے شعبوں کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

شیخ خالد بن محمد کا ورلڈ ود آئوٹ ہنگر کانفرنس میںعالمی سطح پر غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے عزم کااعادہ 
دبئی(خصوصی رپورٹ)ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا دو روزہ دورہ ایتھوپیا، ولی عہد نے ورلڈ ود آؤٹ ہنگر کانفرنس میں یو اے ای کے وفد کی قیادت کی، صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی نمائندگی کی۔شیخ محمد بن خالد نے عالمی غذائی تحفظ کے حوالے سے یو اے ای کی کاوشوںکا ذکر کرتے ہوئے زرعی، خوراک اور سپلائی چین کے شعبوں کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے عالمی سطح پر غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔واضع رہے کہ متحدہ عرب امارات افریقی ممالک کو درپیش چیلنجز خاص طور پر غذائی تحفظ کے مسائل حل کرنے کے لیے متحرک ہے، اس کانفرنس میں یو اے ای قیادت کی موجودگی اس کی خارجہ پالیسی کی آئینہ دار ہے،کانفرنس کا مقصد عالمی سطح پر غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ابوظہبی کے ولی عہد نے کانفرنس کی میزبانی اور یو اے ای کو شرکت کی دعوت دینے پر ایتھوپئین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔