صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملازمت کا جھانسا دے کر 20 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں اطلاع ملتے ہی قلعہ گجر سنگھ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم مجاہد خان کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے متاثرہ 20 سالہ لڑکی کو نوکری دلانے اور اکیڈمی کے اخراجات برداشت کرنے کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب لڑکی ملزم کے گھر پہنچی تو وہاں اس کے علاوہ کوئی اور شخص موجود نہیں تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر گھر کا دروازہ بند کر کے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور متاثرہ خاتون کا قانونی و طبی معائنہ بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔