بھارت: خاتون پر شوہر کو ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن دے کر قتل کرنے کا الزام

بھارت: خاتون پر شوہر کو ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن دے کر قتل کرنے کا الزام

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک خاتون پر اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو ٹوائلٹ کلینر اور بے ہوشی کی دوا کا انجیکشن دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ پرشانت کی والدہ نے یکم جولائی کو بیٹے کی پراسرار موت پر پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے مقتول کی اہلیہ سندھیا اور اس کے مبینہ آشنا انیل کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا کہ دونوں نے پرشانت کو راستے سے ہٹانے کے لیے مبینہ طور پر کرائے کے ایک شخص کی مدد لی، جس نے پہلے اسے شراب پلا کر زخمی کیا۔ بعد ازاں گھر واپس آنے پر سندھیا نے مبینہ طور پر ٹوائلٹ کلینر اور بے ہوشی کی دوا کا انجیکشن لگایا، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔