کھمبے سے ٹکراکر منی ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ )منی ٹرک بجلی کے پول سے ٹکرا جانے سے ٹرک میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔سانگلہ ہل انٹرچینج کے قریب منی ٹرک بجلی کے پول سے ٹکرا ا، جس کے بعد ٹرک میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا کر مزید نقصان سے بچا لیا۔