گروپ کیپٹن عاصم کی شہادت پر فتنۃ الخوارج کا جھورٹا پروپیگنڈا، وزیر دفاع کی سخت تنقید

گروپ کیپٹن عاصم کی شہادت پر فتنۃ الخوارج کا جھورٹا پروپیگنڈا، وزیر دفاع کی سخت تنقید

وزیر دفاع خواجہ آصف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت سے متعلق فتنۃ الخوارج کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کے پروپیگنڈے پر سخت تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد میں گروپ کیپٹن عاصم طارق کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری طالبان قبول کر رہے ہیں، تاہم فتنۃ الخوارج کا کوئی اعتبار نہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا مقصد صرف جھوٹا کریڈٹ لینا ہے، حقیقت، اخلاقیات اور ذمہ داری سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کل کو شاید یہ پاکستان میں چوری، ڈکیتی اور دیگر عام جرائم کی ذمہ داری بھی قبول کرنا شروع کر دیں۔