پرتگال کے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا 2026 فیفا ورلڈ کپ کا سفر آخری 16 کے مرحلے میں اسپین کے ہاتھوں 1-0 کی شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
اضافی وقت میں اسپین کے میکل میرینو کے فیصلہ کن گول نے پرتگال کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، جس کے بعد 41 سالہ رونالڈو میدان میں آبدیدہ دکھائی دیے۔ رونالڈو پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ 2026 ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخری عالمی ٹورنامنٹ ہوگا، تاہم میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں اپنے مستقبل کا فیصلہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد کریں گے۔پانچ بار کے بیلن ڈی اور فاتح رونالڈو اپنے کیریئر میں 976 گول کر چکے ہیں اور چھ مختلف ورلڈ کپ میں گول کرنے والے واحد فٹبالر ہیں، تاہم وہ عالمی کپ جیتنے کا خواب پورا نہ کر سکے۔دوسری جانب پرتگال کے کوچ روبرٹو مارٹینیز نے میچ کے بعد اپنے عہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے رونالڈو کو فٹبال کا عظیم آئیکون قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔