میٹھا بحران، چینی کی قیمت بے لگام

اوپن مارکیٹ میں سرکاری ریٹ نہ ہونے سے تاجر مرضی کا ریٹ لگانے لگے، 3 روز میں چینی 10روپے کلو مہنگی 
لاہور (کرائم رپورٹر)شوگر مل مالکان حکومت کو پیکیج کی سستی چینی دے کر اوپن مارکیٹ میں ریٹ بڑھانے لگے،تین روز میں چینی دس روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں چینی کا استعمال بڑھتے ہی شوگر انڈسٹری نے بھی سپیڈ پکڑ لی اورشوگر ملز سے ریٹ بڑھنے کے بعد تھوک اور پرچون مارکیٹ میں چینی مہنگی ہو گئی اور اکثر دکانوں پر 165 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ کئی جگہوں پر 170روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔قیمت میں اضافے کے بعد چینی کا شوگر ملز ریٹ ساڑھے سات ہزار روپے فی پچاس کلو ہوگیاہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز میں چینی کی طلب بڑھی اور نرخوں میں تیزی آئی۔شوگر ملزمالکان نے رمضان پیکیج کے لئے حکومت کو 130 روپے فی کلو چینی دینے کی حامی بھری ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں چینی کاسرکاری ریٹ نہ ہونے سے چینی کے تاجر کھل کر کھیل رہے ہیں۔