پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، میرپور کے نائب صدر افتخار استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل

 مظفر آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی میرپور کے نائب صدر افتخار طیب تحریک انصاف چھوڑ کر استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابی معرکے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا، میرپور ڈویژن کے نائب صدر افتخار طیب نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔تقریب میں آئی پی پی کے سربراہ عبدالعلیم خان اور آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے افتخار طیب کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں گلے میں پارٹی مفلر پہنایا