سول حکومت سے دستبرداری کا مطلب مکمل غیر مسلح ہونے پر رضامندی نہیں ہے:حماس
غزہ(آئی این پی)حماس نے غزہ میں اپنی حکومت کے خاتمے اور انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی قیادت نے اس فیصلے کا اعلان کیا جس کا مقصد نیشنل کمیٹی سِوِل مینجمنٹ کی بنیاد پر ٹیکنوکریٹک حکومت قائم کرنا ہے۔حماس کے ایک عہدیدار کے مطابق تحریک نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حکومتی ڈھانچے کو تحلیل کر دیا جائے گا اور ایک عوامی سطح پر قابلِ قبول شخصیت کو عبوری طور پر ذمہ داری دی جائے گی جب تک غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی باضابطہ طور پر اپنا کام شروع نہیں کر دیتی۔تاہم حماس نے واضح کیا ہے سِوِل حکومت سے دستبرداری کا مطلب اس کی مکمل غیر مسلح ہونے پر رضامندی نہیں ہے۔