بڈاپسٹ(آن لائن) ہنگری کی حکومت نے عالمی فوجداری عدالت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر رکھا ہے اور یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب نیتن یاہو سرکاری دورے پر ہنگری پہنچے ہیں۔ہنگری کے دائیں بازو کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے نومبر میں نیتن یاہو کو اس وقت دورے کی دعوت دی تھی جب ایک روز قبل آئی سی سی نے غزہ میں جنگی جرائم پر ان کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ہنگری عالمی فوجداری عدالت کا بانی رکن ہونے کے باوجود کسی بھی وارنٹ پر عمل درآمد کرنے سے انکاری ہے۔