اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدار ت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران چیف شماریات نے بتایا کہ مالی سال 25-2024 میں مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ، مالی سال 24-2023 میں یہ شرح 23.4 فیصد تھی ، شہری علاقوں میں اشیا خورونوش میں مہنگائی کی شرح 4.2 فیصد رہی، تمام شہروں میں چینی کی قیمت 190روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، احسن اقبال نے کہا کہ صوبائی حکومتیں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس اسکور کارڈ سے فائدہ نہیں اٹھا رہیں۔ ادارہ شماریات کو ہرماہ صوبائی چیف سیکرٹریز کو پرائس اسکورکارڈ لاگ اِن رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کر دی گئی ۔