شمالی وزیرستان (آئی این پی)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ہفتہ کو کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میںآج (ہفتہ کو) صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ضلعی انتظامیہ نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کرفیو کے دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔