شمالی وزیرستان میں آج اور کل کرفیو نافذ رہے گا، نوٹیفکیشن جاری

میرانشاہ(آئی این پی)خیبر پختونخوا کیعلاقے وزیرستان میں دو روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر 4 اور 5 جولائی کو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ خان نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔