شمالی وزیرستان میں 2 روز کیلئے کرفیو نافذ، مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند

 پشاور (آئی این پی )شمالی وزیرستان میں دو روزکیلئے  کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنریوسف کریم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان بھر میں 2 اور3نومبر کو کرفیو نافذ رہے گا، آنے تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں کرفیونافذ کیا جاتا ہے۔