سکائی ڈائیونگ کرنے والے شخص کو ہوا میں ہی دورہ پڑگیا

 کینبر(آئی این پی ) سکائی ڈائیونگ کے دوران ایک خوفناک لمحہ کیمرے میں قید ہوا جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دئیے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں سکائی ڈائیور چھلانگ لگانے کے بعد دورہ پڑنے سے بیچ ہوا میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے بعد وہ تیزی سے نیچے کی طرف جانے لگا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2015 میں پیش آیا تھا جب آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرسٹوفر جونز نامی اسکائی ڈائیور کو ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کے دوران دورہ پڑا۔ خوش قسمتی سے کرسٹوفر کے ہمراہ ان کے انسٹرکٹر شیلڈن میک فارلین ایک سپر ہیرو کی طرح فلمی انداز میں نوجوان اسکائی ڈائیور کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔