کراچی اولمپکس کا سلوگن اٹھو آگے بڑھو کراچی ہے، منعم ظفر

کراچی اولمپکس کا سلوگن اٹھو آگے بڑھو کراچی ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے اعلان کیا ہے کہ 21 جنوری سے یکم فروری تک کراچی اولمپکس کا آغاز کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں منعم ظفر نے بتایا کہ کراچی اولمپکس کا مقصد شہر کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے، اور اس سال کا سلوگن ہے: "اٹھو آگے بڑھو کراچی ہے"۔کراچی اولمپکس میں 16 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، اور کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن 16 جنوری تک جاری رہے گی۔منعم ظفر نے مزید کہا کہ کھلیوں اور آئی ٹی سرگرمیوں کے فروغ میں حکومت کے بجائے جماعت اسلامی سرگرم عمل ہے تاکہ نوجوانوں کے لیے صحت مند اور تعمیری مواقع فراہم کیے جائیں۔