یورپ میں شدید سردی اور برفباری، کئی ہلاکتیں اور سفری نظام متاثر

یورپ میں شدید سردی اور برفباری، کئی ہلاکتیں اور سفری نظام متاثر

یورپ میں شدید موسمِ سرما کے اثرات کے باعث مختلف ممالک میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق برفباری اور سخت سردی کی وجہ سے متعدد اسکول بند کر دیے گئے اور سینکڑوں فضائی پروازیں منسوخ ہو گئیں، جس سے ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔رپورٹس کے مطابق فرانس کے دو علاقوں میں 5 افراد اور بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں ایک خاتون برفباری اور حادثات کے باعث ہلاک ہوئی ہیں۔ شدید دھند اور برف کی وجہ سے سڑکیں پھسلن کا شکار ہو گئیں، جس سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے اور بعض علاقوں میں مزید برفباری متوقع ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔یورپی حکام نے ہنگامی سروسز کو الرٹ کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ برفباری اور سردی کے باعث شہری زندگی، سفری نظام اور تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں، اور مزید متاثر ہونے کی توقع ہے۔