کرتار پور کے قریب سے بھارتی ساختہ راکٹ برآمد

محکمہ سول ڈیفنس عوام کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے
     نارووال(  خصوصی رپورٹ) کرتار پور کے قریب سے بھارتی ساختہ راکٹ برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ کرتار پور کے قریب جسٹر رینجرزچیک پوسٹ کے مقام پر سات کلو وزنی بھارتی ساختہ راکٹ برآمد ہوا جسے محکمہ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی تحویل میں لے کرناکارہ بنادیا۔ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرنارووال فرحانہ عزیز کا اس حوالے سے کہناہے کہ محکمہ سول ڈیفنس عوام کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔