کراچی (خصوصی رپورٹ )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں، جمعرات سے رات کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے، ہفتہ اور اتوار کو رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے