کراچی (خصوصی رپورٹ )کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ سے دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔حکام کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔دہشتگردوں کی جانب سے ٹرک تیار کرنے کا مقصد شہر میں دہشت گردی کرنا تھا، چھاپے میں 2 ہزار کلو بارودی مواد، 30سے زائد ڈرم اور 5 سلنڈر قبضے میں لے لئے گئے۔حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع پر گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر اس کے دیگر دو ساتھی بھی پکڑے گئے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر بشیر گروپ سے ہے