،لیسکو میں نیٹ میٹرنگ کیلئے درخواستوں کی رجسٹریشن بند ‘شہری پریشان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سولر صارفین کیلئے  مشکلات میں مسلسل اضافہ  ،نیپرا کے سخت نوٹس کے باوجود لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں نیٹ میٹرنگ کی درخواستوں کی رجسٹریشن بند کر دی گئی ہے، جس کے باعث نئی درخواستیں وصول نہیں کی جا رہیں۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ نیٹ میٹرنگ کے حصول کے لئے  دفاتر کے بار بار چکر لگانے پر مجبور ہیں، تاہم انہیں کسی قسم کا واضح جواب نہیں دیا جا رہا جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان سولر ایسوسی ایشن نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور نیپرا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین پاکستان سولر ایسوسی ایشن وقاص موسی کا کہنا ہے کہ ڈسکوز کی جانب سے سولر پر خودساختہ پابندیوں نے سولر کا کاروبار تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔وقاص موسی نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسا نہیں ہوتا کہ صرف پالیسی میں تبدیلی کے اعلان پر ہی تمام کام روک دئیے جائیں