11 جنوری کو سہیل آفریدی جلسے خطاب کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت دی جائے
اسلام آباد(نیٹ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے مزار قائد کراچی پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) شرقی کو صدر پی ٹی آئی کراچی راجا اظہر نے مزار قائد پر جلسے کیلیے خط لکھ دیا ہے۔خط میں پی ٹی ا?ئی کراچی کے صدر نے کہا کہ 11 جنوری کو سہیل آفریدی جلسے خطاب کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت دی جائے۔خط کے ذریعے راجا اظہر نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی ا?ئی کا جلسہ پرامن ہوگا اور اس کیلیے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درا?مد کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جلسے سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے مثبت فیصلے کا انتظار ہے