پی ٹی آئی نے 5 اگست کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی

مینار پاکستان پرشام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جلسے کی اجازت دی جائے:ڈی سی کو درخواست
 لاہور(سپیشل رپورٹر ) پی ٹی آئی  نے  5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا ۔اس حوالے سے  پارٹی کے لاہور کے صدر امتیاز شیخ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو  درخواست جمع کرائی  گئی ہے، جس میں 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے اجازت طلب کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو 5 اگست کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جلسے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ مینار پاکستان یا کسی اور متبادل جگہ پر جلسہ کی اجازت دی جائے۔