ہیمادورو کا ٹرمپ کی نقل اتارنا اور ڈانس کرنا امریکی حملے کا حتمی سبب بنا

کراکس (آئی این پی )وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کی تنزلی اور گرفتاری ان کا ٹرمپ کا مذاق اڑانا اور ڈانس کرنا بنی۔ امریکی فوج نے تین جنوری کو وینزویلا پر حملہ کر کے صدر نکولس مادورو کو اہلیہ سمیت سیف ہا ئو س سے گرفتار کر لیا۔ اس حملے کی جہاں دیگر وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔ وہیں حالیہ کچھ عرصہ میں مادورو کی جانب سے صدر ٹرمپ کا مذاق اڑانا اور ان کی طرح ڈانس کرنا قرار دیا جا رہا ہے۔  برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وینزویلا پر حملہ کر کے نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کی وجہ ان کا ٹرمپ کا مذاق اڑانا ہے