امریکی صدر کا ٹرمپ ڈانس ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

 دوحہ (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران قطر کے العدید ایئربیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں سے خطاب کے بعد اپنا ٹرمپ ڈانس کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق تقریب کے اختتام پر صدر ٹرمپ جب سٹیج پر موجود تھے، تو ان کی انتخابی مہم کا معروف گانا چلنے لگا، جس پر انہوں نے روایتی انداز میں ٹرمپ ڈانس بھی کیا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔