وینزویلا ،مادورو کی گرفتاری کے بعد درجنوں صحافی گرفتار

 14 میڈیا کارکنان کو حراست میں لیا گیا ، تاہم تمام افراد کو رہا کر دیا گیا
کراکس(آئی این پی )وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں پیر کے روز احتجاج کی کوریج کے دوران ایک درجن سے زائد صحافیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ جنوبی امریکی ملک کی صحافتی تنظیم (نیشنل پریس ایسوسی ایشن) کے مطابق  یہ گرفتاریاں صدر نکولس مادورو کی حمایت میں ہونے والے مارچ اور ملک کی نئی قانون ساز اسمبلی کی حلف برداری کی رپورٹنگ کے دوران عمل میں آئیں۔وینزویلا کی نیشنل یونین آف پریس ورکرز(ایس این ٹی پی)  کے مطابق مجموعی طور پر 14 میڈیا کارکنوں کو حراست میں لیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں تمام افراد کو رہا کر دیا گیا