دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک حکومتی قرض 9.9 فیصد بڑھا :سٹیٹ بینک کی رپورٹ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے دسمبر 2024 تک حکومتی قرض کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ میڈیا کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار میں کہا گیا کہ دسمبر 2024 میں حکومت نے 1284 ارب روپے قرض لیا اور حکومتی قرضوں کا ذخیرہ 71647 ارب روپے ہوگیا ہے۔ اسی طرح دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک حکومتی قرض 9.9 فیصد بڑھا جبکہ مقامی قرض سال 2024 میں 17.1 فیصد بڑھ کر 49883 ارب روپے ہوگیا، سی طرح حکومتی بیرونی قرض سال 2024 میں 3.7 فیصد کم ہوا جس کے بعد قرض کی رقم 21764 ارب روپے ہوگئی ہے۔