حکومت نے ایک ہزار 220 ارب روپے قرض لے لیا

حکومت کو ٹی بلز کے لئے ایک ہزار 730 ارب  اور پی آئی بیز کے لئے ایک ہزار 592 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں
اسلام آباد (آئی این پی )حکومت نے ٹریژری بلز (ٹی بلز)  اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز)  کی نیلامی کے ذریعے مجموعی طور پر ایک ہزار 220 ارب روپے جمع کرلئے۔میڈیا  رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے  حکومت کو ٹی بلز کے لیے ایک ہزار 730 ارب روپے اور پی آئی بیز کے لیے ایک ہزار 592 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار مجموعی طور پر 33 کھرب روپے سے زائد رقم رسک فری حکومتی سیکیورٹیز میں لگانے کے لیے تیار ہیں۔حکومت نے ٹی بل نیلامی کے ہدف 850 ارب روپے کے مقابلے میں 965 ارب روپے جمع کیے، جب کہ میچیورٹی کی رقم 821 ارب روپے تھی۔یہ حیران کن بولیاں بینکوں کی نجی شعبے کو قرضے دینے میں ناکامی کی بھی عکاسی کرتی ہیں،