ملک بھر میں خصوصی تقاریب، سیمینارز، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات منعقد ہونگے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )وفاقی حکومت نے 5 فروری 2026 کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔یومِ کشمیر ہر سال پاکستان میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس دن ملک بھر میں خصوصی تقاریب، سیمینارز، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات منعقد ہونگے، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا جا سکے۔اس کا اطلاق تمام وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور بیشتر نجی دفاتر پر بھی ہوگا۔ یہ فیصلہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے تحت کیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس تعطیل کا مقصد نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے بلکہ عوام کو اس مسئلے کی تاریخی، سیاسی اور انسانی اہمیت سے آگاہ کرنا بھی ہے۔ہر سال کی طرح 2026 میں بھی توقع کی جا رہی ہے کہ یومِ کشمیر کے موقع پر سرکاری و نجی سطح پر سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا جن میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کی جائے گی