ٹخنے کی انجری کا علاج، صائم ایوب کی آج لندن اڑان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹخنے کی انجری کا علاج کرانے کے لیے صائم ایوب آج لندن روانہ ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ معاون کوچ اظہر محمود بھی بیٹر کے ساتھ ہوں گے، لندن میں اسپورٹس کے بہترین ڈاکٹر صائم کا علاج کریں گے،وہ ملک کا اثاثہ ہیں،ہم ان کی جلد صحتیابی چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم ٹیم نے فائٹ کی ہے۔