لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ پی سی بی نے انجری کے دوران بہت سپورٹ کیا، انجری کو خود پر سوار نہیں کیا مثبت سوچ کے ساتھ وقت گزارا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے جس بھی چیز کی ضرورت ہوئی اسے پورا کیا گیا۔صائم ایوب نے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف نئے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔