ایڈز کنٹرول پروگرام مالی مشکلات سے دوچار

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام مالی مشکلات سے دوچار ہونے لگا۔فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔پروگرام کے تحت کام کرنے والے ملازمین گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہ کے بغیر کام کرنے پر مجبور ہیں ،فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کئی ڈیلی ویجز ملازمین بھی نوکری سے فارغ کر دئیے گئے۔