لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ہونہار سکالرشپ سکیم میں سکالرشپس کی تعداد اور بجٹ بڑھانے پر وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کیا اور جنوبی پنجاب کے سکالرشپ حاصل کرنے والے ہونہاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پسماندہ اضلاع کے نوجوانوں کیلئے سکالرشپ حاصل کرنا اک خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا بیرونی ممالک کی بہترین یونیورسٹیوں میں سکالرشپس کے حوالے سے ورکنگ کر رہے ہیں۔