نیوکلیئر بیٹری تیار، صدیوں تک جارجنگ کی ضرورت ختم

سیول(آئی این پی)جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے نیوکلیئر بیٹری کا ایک نیا خیال پیش کیا ہے جو ڈیوائسز کو ری چارجنگ کیے بغیر صدیوں تک توانائی فراہم کر سکتی ہے۔ڈائیگو گائیونگبک انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس خیال کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد لیتھیئم بیٹریوں کی جگہ لینا ہے جو وقت کے ساتھ خراب ہوجاتی ہیں اور ان کو ری چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ نئی بیٹری بیٹا وولٹائکس کے اصول پر مبنی ہے جس کے مطابق بِیٹا تابکاری کی توانائی کو بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے سائنس دان ریڈیو کاربن کے ریڈیو ایکٹیو آئیسوٹوپ کو استعمال کرتے ہیں جو صرف بِیٹا ذرات خارج کرتا ہے۔