اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیرمحمد نے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کیلئے 50 لاکھ روپے کا چیک دیا اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔