آزادی اظہار رائے کی آڑمیں ملکی سالمیت، سکیورٹی اور دفاع پر وار نہیں کیا جا سکتا ڈی جی آئی ایس پی آر

 دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا‘آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں ہے  آپ قوم کی اخلاقیات اور امن وعامہ کو تباہ کر دیں
 پاکستان کا آئین  ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کے پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دیتا :لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا بیان
راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  نے کہا ہے  آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپ کے پاکستان کی سالمیت، سیکیورٹی اور دفاع پر وار نہیں کیا جا سکتا۔ایک بیان میں  انہوںنے کہا  پاکستان میں آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار رائے اورقانونی حدود و قیود واضح ہیں۔  وفاقی وزیر قانون ، وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت برائے داخلہ نے آزادی اظہار رائے کے حوالے سے اہم گفتگو کی ۔2سال قبل ڈی جی آئی آیس پی آر بھی آئین کے آرٹیکل 19 پر یہی مؤقف پیش کر چکے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپ کے پاکستان کی سالمیت، سیکیورٹی اور دفاع پر وار نہیں کیا جا سکتا آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپ کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ قوم کی اخلاقیات اور امن وعامہ کو تباہ کر دیں ،پاکستان کا آئین  ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کے پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دیتا ۔