پشاور،نادرا میگا سینٹر پر فائرنگ، دفتر کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا ، تحقیقات شروع

پشاور(آئی این پی ) نادرا میگا سینٹر پر رات گئے فائرنگ، دفتر کو براہِ راست نشانہ بنا یا گیا۔ پشاور کے نادرا میگا سینٹر پر رات تقریباً 2 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے براہِ راست نادرا آفس کو نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی نادرا کے ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد آج رات نادرا میگا سینٹر پر فائرنگ کا یہ ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے باوجود نادرا آفس آج بھی عوام کے لیے معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔