پیپلز پارٹی آئندہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرے گی، قیادت نے اس کے لئے پارٹی رہنمائوں کو گائیڈ لائنز دے دیں:ذرائع
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے صوبائی و مرکزی رہنماں کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی پی ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اس سلسلے میں قیادت نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی آئندہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرے گی، قیادت نے اس کے لیے پارٹی رہنماں کو گائیڈ لائنز دے دی ہیں، جس کے تحت وفاق اور پنجاب میں حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید ہوگی۔