سعودی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی:مریم نواز

  سعودی عرب بڑا بھائی ہے،  پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول  بہتر بنانے کیلئے سکیورٹی اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے:وزیراعلی
 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا:شہزادہ منصور
   کوئی کہے آگ لگادو، بم پھینکو تو کسی کے بہکاوے میں نہ آنا: مریم نواز کا ملتان میں یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب   کے دوران مشورہ

لاہور(سپیشل رپورٹر ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ منصور کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران مریم نواز شریف نے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کی دعوت دی اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ہمیشہ برادرانہ تعاون کو سراہا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بڑا بھائی ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل یکساں دھڑکتے ہیں، پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے سکیورٹی اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو سپیشل پیکج کے تحت مراعات دی جائیں گی۔اس موقع پر شہزادہ منصور نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ دریں اثناء ملتان میں یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے طلبہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا  جو آپ کوکہے آگ لگادو، بسیں جلادو، بم پھینک دو،گولیاں چلادو، اس بہکاوے میں کبھی نہ آنا،کسی کا ایندھن نہ بننا، اگر یہ بات اچھی ہوتی تو کسی کے بچے معافی مانگ کر باہر نہ آتے۔ چاہتی ہوں اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات معاشی طورپربھی با اختیارہوں، بہت سارے ٹریننگ پروگرام شروع کیے ہیں جس میں بہت مثبت رجحان ہے، طالبات کو 3کروڑ روپیتک کا قرضہ ملیگاتاکہ آپ اسٹارٹ اپس شروع کرسکیں۔اسکالرشپس پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ میرا شکریہ اداکرنے کی  ضرورت نہیں، 100فیصد میرٹ پر طلبہ کو اسکالرشپس ملی ہیں، یہ اسکالرشپس جو دی جارہی ہیں یہ میرا پیسہ نہیں، آپ کا پیسہ ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جن گھروں کی سالانہ انکم 3لاکھ سے کم ہیان کیلئے تعلیمی اخراجات اٹھانا آسان نہیں، تمام 30 ہزار کی 30 ہزار اسکالرشپ میرٹ پر دی گئی ہیں، اس سال 30 ہزار اسکالرشپ دے رہے ہیں،کوشش ہیکہ 50 ہزار اسکالرشپ دی جائیں