اسلام آباد (آن لائن)ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی ہے۔سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جرمانے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔آئینی بنچ نے جواد ایس خواجہ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔جسٹس ر جواد ایس خواجہ کی دوبارہ ملٹری کورٹس اپیلوں پر سماعت موخر کرنے کی استدعاکی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ 26ویں ترمیم کے فیصلے تک اپیلوں پر کارروائی موخر کی جائے۔