بانی چاہتے ہیں190ملین پائونڈ کیس کافیصلہ جلد ہو:علیمہ خان

 حکومت چاہتی ہے  عمران خان کے حوالے سے ایسا تاثر دیا جائے  وہ این آر او لیکر باہر آئے ہیں
عمران خان نے واضح کردیا مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کسی سے رابطہ نہیں:جیل کے باہر گفتگو
راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی  بہن علیمہ خان نے دعوی کیا ہے  میڈیا پر تاثر دیا جا رہا ہے  عمران خان کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں لیکن انہوں نے واضح کر دیا  مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا حکومت چاہتی ہے  عمران خان کے حوالے سے ایسا تاثر دیا جائے کہ وہ این آر او لیکر باہر آئے ہیں، ان لوگوں نے بڑی کوشش کی کہ بانی پی ٹی آئی 3 سال کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ یہ بھی کہا گیا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو ہائوس ارسٹ کرلیتے ہیں، وہ خاموش رہیں اور ہماری حکومت چلنے دیں، یہ پیغامات ہمیں براہ راست نہیں ہمیں مختلف ذرائع سے آئے‘عمران خان چاہتے ہیں190ملین پائونڈ کیس کافیصلہ جلد از جلد ہو