پنجاب میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

 محکمہ جنگلات نے پولیس  سے مل کر تحصیل خانپور میں 90 ایکڑ اراضی واگزار کرالی‘مافیا کا ٹیم پر حملہ‘نقدی اور موبائل فون چھین لئے
بااثر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا‘عوام کے تعاون سے آپریشن کامیاب ہوگا:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب 
لاہور(خصوصی رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو کسی بھی دبا اور سیاسی اثر کو خاطر میں لائے بغیر سرکاری زمینیں واپسی کرانے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب محکمہ جنگلات نے پولیس کے ہمراہ تحصیل خانپور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 90 ایکڑ اراضی واگزار کرالی۔ قبضہ مافیا نے محکمہ جنگلات کی ٹیم پر حملہ کیا اور نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔قبضہ مافیا نے سرکاری گاڑی جلانے کی بھی کوشش کی با اثر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔سینر صوبای وزیر مریم اورنگزیب نے قبضہ مافیا سے سرکاری زمینیں واگزار کرانے پر محکمہ جنگلات اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، کہا سرکاری زمینوں کا تحفظ حکومت کا فرض ہے،محکمہ جنگلات کی تمام زمین واپس لیں گے،عوام کے تعاون سے آپریشن کامیاب ہوگا قانون شکنوں کو سزا ملے گی۔