گوجر خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق، متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم نے اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر اس سے زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور خاتون کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ کے مجرم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔