دہشتگروں کےمذموم عزائم کوکبھی کامیاب نہیں ہونےدیاجائےگا:وزیراعظم

دہشتگروں کےمذموم عزائم کوکبھی کامیاب نہیں ہونےدیاجائےگا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھماکے کے بعد دنیا بھر سے موصول ہونے والے پیغامات پر وہ مشکور ہیں۔

وزیراعظم نے ایکسپر پیغام میں کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت ہمیشہ اہم رہی ہے اور اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو پوری قوت کے ساتھ انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بہادر پاکستانی قوم متحد ہے اور ہمیشہ کی طرح دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔دھماکے کے بعد علاقے کی فضا اب بھی سوگوار ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں چار سے چھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جبکہ بڑی تعداد میں بال بیئرنگ بھی شامل تھی۔

تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ آور نے پہلے پستول سے چھ فائر کیے اور پھر مسجد کے مرکزی ہال میں جا کر خود کو اڑا لیا۔ حملہ آور افغانستان سے تربیت یافتہ نکلا اور اس کی ٹریول ہسٹری بھی موجود ہے۔ جائے وقوعہ سے اس کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا۔ابتدائی تحقیقات میں مبینہ خودکش حملہ آور کی شناخت یاسر ولد بہادر خان کے طور پر ہوئی ہے، جو محلہ قاضیاں پشاور کا رہائشی تھا۔ پشاور سے حملہ آور کے چار رشتہ داروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے۔دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی اجتماعی نماز جنازہ آج گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔