اسلام آباد سانحہ: روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے صدر مملکت اور وزیرِ اعظم کو تعزیتی خطوط

اسلام آباد سانحہ: روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے صدر مملکت اور وزیرِ اعظم کو تعزیتی خطوط

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نام تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں۔

ترجمان روسی سفارت خانے کے مطابق روسی صدر نے اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تعزیتی خطوط میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ مذہبی تقریب کے دوران بے گناہ افراد کا قتل دہشت گردی کی بربریت اور اس کی غیر انسانی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

"محترم صدر، محترم وزیرِ اعظم،
اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کے المناک نتائج پر میری گہری تعزیت قبول کریں۔ مذہبی تقریب کے دوران لوگوں کا قتل دہشت گردی کی بربریت اور غیر انسانی نوعیت کا ایک اور ثبوت ہے۔ روس اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔براہِ کرم ہماری دلی ہمدردی اور حمایت شہداء کے اہلِ خانہ اور عزیزوں تک پہنچائیں، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے ہماری نیک تمنائیں قبول کریں۔"