جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے ، ایک اور فلسطینی شہید، خاتون زخمی

100 کشتیاں اور ہزار سے زائد امدادی کارکن، غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش
غزہ (آئی  این پی ) جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملوں میں  ایک فلسطینی شہید اور خاتون زخمی ہوگئی جبکہ  رفح کراسنگ جزوی طور پر بحال ہو گئی جس کے بعد 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچ گئے ،دوسری جانب گلوبل صمود فلوٹیلا نے آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کا اعلان کردیا۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق صیہونی فورسز نے خان یونس میں خیمے کو نشانہ بنایا حملے میں  فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی فائرنگ سے خان یونس میں خاتون زخمی ہو گئی۔ادھر   رفح کراسنگ جزوی طور پر بحال ہو گئی جس کے بعد 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچ گئے