8 فروری کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل نہیں ہونگے:سرحد چیمبرآف کامرس

 تاجر برادری اور صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، کاروبار بہتر کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے
پشاور(آئی این  پی )تاجر برادری نے 8 فروری کو پی  ٹی آئی احتجاج کا حصہ نہ بننے کا عندیہ دے دیا۔سرحد چیمبر آف کامرس نے 8 فروری کو پی ٹی آئی احتجاج میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کر سکتے۔تاجر برادری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کاروبار کی صورت حال پہلے سے مسائل کا شکار ہے، تاجر برادری اور صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، کاروبار بہتر کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کو پنجاب اور سندھ کے ورکرز سے بھی کام لینا چاہیے