گل پلازہ متاثرین کو دوبارہ کاروبار کیلئے 2 سے 3 ہفتے میں پیسے دیئے جائینگے مراد علی شاہ

  جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ  معاوضہ دیا جا رہا ہے،دکانوں سے متعلق کراچی چیمبر کے ساتھ مل کر فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں 
 حکومت کا ہدف دو سال میں گل پلازہ کی تعمیر کرنا ہے، پوری کوشش ہے  مشکل وقت میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا سکے:میڈیا سے گفتگو
کراچی(آئی این پی ): وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ متاثرین کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا  ہے 2 سے 3 ہفتے میں متاثرین کو پیسے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار چلا سکیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے  کہا ہے کہ اس شہر کو سانحات سے بچانے کے لئے  عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جا رہا ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی چیمبر آف کامرس حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے اور گل پلازہ میں موجود دکانوں سے متعلق کراچی چیمبر کے ساتھ مل کر فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ دکانداروں کی وقتی طور پر گھر چلانے کے لیے بھی مالی مدد کی جا رہی ہے، دو سے تین ہفتوں میں متاثرین کو رقم فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ مخیر افراد ایک سال کے لیے مفت دکانیں دینے پر بھی تیار ہیں اور حکومت ان دکانوں کا جائزہ لے چکی ہے، یہ عمل ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ دو ماہ کے اندر گل پلازہ کے متاثرین کو دکانیں اور کاروبار کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے