بجلی کی اصل قیمت سے زیادہ ٹیکس اور کیپسٹی چارجز شامل ہوتے ہیں جو فوری ختم کئے جائیں
گیس لوڈ شیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف لانگ اسلام آباد لے کرجائیں گے:امیر جماعت اسلامی
کراچی (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے فی لیٹر پیٹرول پر حکومت کی جانب سے ٹیکس اور لیوی کی مد میں وصول کیے جانے والے 135 سے 140 روپے کو بھتہ اور غنڈہ ٹیکس قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ملک کے 150 شہروں میں دھرنے دینے اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم مہنگائی کے خلاف اور پیٹرول کی قیمت کم کرنے کے لیے طویل عرصے سے جد و جہد کر رہے ہیں‘ہمارا مطالبہ ہے کہ لیوی کا بھتہ ختم کیا جائے جس سے فی لیٹر قیمت میں 100 سے 125 روپے تک کمی ہو جائے گی۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ لیوی کے خاتمے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد ملک میں فی لیٹر قیمت 200 روپے سے بھی کم ہو جائے گی جس سے مہنگائی کم ہو گی اور معیشت کا پہیہ چلے گا۔حافظ نعیم نے مہنگی بجلی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز ہم سے کیپسٹی چارجز کی مد میں اس بجلی کی قیمت بھی وصول کرتے ہیں جو بنتی ہی نہیں‘ بجلی کی اصل قیمت سے زیادہ ٹیکسز اور کیپسٹی چارجز شامل ہوتے ہیں جو فوری طور پر ختم کیے جانے چاہئیں