9 مئی اور 8 فروری کے نقصانات کا ابھی اندازہ نہیں، شاہد خاقان عباسی

9 مئی اور 8 فروری کے نقصانات کا ابھی اندازہ نہیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 8 فروری کو پیش آنے والے واقعات کے نقصانات کا ابھی تک مکمل اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں تقریب میں سی ایس ایس کے امتحان دینے والے طلبہ ملے جو سمجھتے ہیں کہ 2024 کے نتائج تاحال جاری نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس کے نتائج میں تاخیر پر طلبہ نے عدالت سے رجوع کیا، لیکن 26ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف ملنے کے امکانات محدود ہو گئے ہیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 8 فروری کے واقعات کے طویل المدتی نقصانات کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے۔